رسائی کے لنکس

امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سکیورٹی سخت


امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سکیورٹی سخت
امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سکیورٹی سخت

پاکستان میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے خلاف ممکنہ تشدد کے پیش نظر امریکی سفارت اور قونصل خانوں کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جب کہ ملک میں موجود امریکی شہریوں کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

صدر براک اوباما کی طرف سے القاعدہ کے سربراہ کی ایک آپریشن میں ہلاکت کی تصدیق کے بعد پیر کی صبح امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں امریکی باشندوں کو اپنے گرد و نواح اور پاکستان میں رونما ہونے والی صورت حال پر گہری نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے باشندوں کے لیے ایک سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے یکم اگست تک خصوصی احتیاط برتیں۔

بیان کے مطابق دنیا بھر میں امریکی حکومت کے دفاتر کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG