رسائی کے لنکس

بیماری کے متعلق جاننے کے لیے انٹرنیٹ کا بڑھتا استعمال


امریکہ میں ایک تحقیقی ادارے کے مطابق 35٪ کے لگ بھگ امریکی اپنی یا کسی دوسرے فرد کی طبی کیفیت کا اندازہ لگانے کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ کبھی کسی تکلیف میں مبتلا ہوں۔ یہ جاننا چاہتے ہوں کہ آپ کو کیا بیماری ہوئی ہے؟ اور اس مقصد کے لیے آپ نے انٹرنیٹ کا سہارا لیا ہو ۔۔۔ تو ایسا کرنے والے آپ اکیلے نہیں۔

امریکہ میں ایک تحقیقی ادارے کے مطابق 35٪ کے لگ بھگ امریکی اپنی یا کسی دوسرے فرد کی طبی کیفیت کا اندازہ لگانے کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

جائزے کے نتائج کے مطابق انٹرنیٹ پر صحت کے متعلق معلومات حاصل کرنے والے 46٪ افراد کا کہنا تھا کہ آن لائن معلومات نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ انہیں ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت ہے۔ جبکہ 38٪ کے مطابق ان کی بیماری کا علاج گھر پر کرنا ممکن تھا۔

جائزے کے نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خواتین مردوں کی نسبت اپنی بیماری کے متعلق جاننے کے لیے انٹرنیٹ زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ جبکہ اپنی بیماری کے متعلق جاننے والے دیگر افراد میں کالج کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ تھی۔

اس جائزے کا مقصد لوگوں میں اس بات کا تعین کرنا تھا کہ کتنے فیصد لوگ انٹرنیٹ کو اپنی بیماری کے متعلق جاننے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG