رسائی کے لنکس

حکومتی شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لیے سینیٹ کا مثبت اقدام


سینیٹر ہیری ریڈ (فائل)
سینیٹر ہیری ریڈ (فائل)

ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما، ہیری ریڈ کے بقول، ’مجھے خوشی ہے کہ ہم ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کو بند کرنے کی کوششوں سے بچ گئے ہیں، اور معتدل سوچ قوی ہونے لگی ہے‘

امریکی سینیٹ نے کاروبار حکومت جاری رکھنے کے لیے راہ ہموار کردی ہے۔ پیر کی شام گئے، سینیٹ میں ایک بِل کی منظوری دے دی گئی جس سے کئی ماہ تک کی رقوم منظور کی گئی ہیں، اور یوں وفاقی ’شٹ ڈاؤن‘ کا خطرہ کافی حد تک ٹل گیا ہے۔

ساتھ ہی ایوان میں اسقاط حمل پر شدید اختلافات پر مبنی مباحثے کو بھی ایک طرف چھوڑ کر، اس کے لیے بھی رقوم کی منظوری دی گئی۔

سینیٹ میں ریپبلیکن پارٹی کے اکثریتی ارکان نے ڈیموکریٹک کاکس کے ساتھ مل کر قانون سازی منظور کی جس سے دسمبر تک کے لیے وفاقی رقوم کی منظوری مل گئی ہے۔

ماضی کی کوششوں کے برعکس جن میں سینیٹ میں بِلوں کو روک دیا جاتا تھا، اِس بِل میں ’آبادی کی منصوبہ بندی‘ کے لیے بھی فنڈز منظور کیے گئے، جس کے ذریعے اسقاط حمل کے لیے رقوم میسر آئیں گی۔

دونوں جماعتوں کے سینیٹروں نے اس مشترکہ بِل کو معیاری سے کچھ قدر کم قرار دیا۔ تاہم، اس سے وفاقی کاروبار حکومت کو بند ہونے سے بچانے کے اعتبار سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔
ریپبلیکن رہنما، مِچ میکونیل کے بقول، ’معاملہ جب حکومت کو رقوم فراہم کرنے کا ہو، تو یہ میری پہلی، دوسری، تیسری کا تئیسویں ترجیح پر نہیں آتا‘۔

تاہم، اُن کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے خزاں کے موسم میں کاروبار حکومت بند نہیں ہوگا، اور اِن رقوم کی منظوری دوطرفہ بنیاد پر دی گئی ہے، ایسے میں جب معاملہ فہمی کی کوشش ہو رہی ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما، ہیری ریڈ کے بقول، ’مجھے خوشی ہے کہ ہم ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کو بند کرنے کی کوششوں سے بچ گئے ہیں، اور معتدل سوچ قوی ہونے لگی ہے‘۔

XS
SM
MD
LG