رسائی کے لنکس

امریکی سینیٹر کا ایران پر ممکنہ حملے پر تبصرہ


سینیٹر لنڈسے گراہم
سینیٹر لنڈسے گراہم

امریکہ میں چوٹی کے ایک قانون ساز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی میں ملک کے جوہری پروگرام کی تباہی سے بڑھ کر نتائج حاصل کرنے چاہیئں۔

سینیٹر لِنڈسے گراہم نے ہفتہ کے روز کینیڈا میں ہیلی فکس انٹرنیشنل سکیورٹی فورم سے خطاب میں کہا کہ کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں ایران کی تمام عسکری قوت کو بے اثر کر دینا چاہیئے۔

ساوتھ کیرولائنا سے منتخب ریپبلیکن سینیٹر ایوانِ بالا کی آرمڈ سروسز اور ہوم لینڈ سکیورٹی کمیٹیوں کے رکن بھی ہیں۔

امریکی افواج کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے باز رکھنے کے لیے اس پر حملے کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے لیکن اُن کی خواہش ہے کہ اِس پر عمل درآمد کی ضرورت پیش نا آئے۔

گراہم کے مطابق ایران کے بحری اور فضائی اثاثوں کی تباہی کے علاوہ پاسداران انقلاب پر کاری ضرب لگانا بھی اس منصوبے کا حصہ ہونا چاہیئے۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اُنھیں اُمید ہے کہ اس قسم کی کارروائی سے ایرانی عوام کو اپنی حکومت قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

XS
SM
MD
LG