رسائی کے لنکس

امریکی سینیٹرجان کیری امن کی کوششوں کےلیے شام پہنچ گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی سینیٹر جان کیری عربوں اور اسرائیلیوں کے درمیان قیامِ امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے مقصد سے مذاکرات کے لیے بدھ کے روز لبنان سے شام پہنچ گئے۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے چیئر مین کیری نے بیروت میں لبنان کے وزیرِ اعظم سعد حریری سے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک اُمید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں قیام امن کی کوششوں میں پیش رفت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تنازعے کو خطّے میں ‘واحد سب سے اہم’ استحکام کا مسئلہ قرار دیا۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق سینیٹر کیری کو شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ مذاکرات کے لیے جمعرا ت کے روزدمشق روانہ ہونے سے پہلے لبنان کے صدر مائیکل سُلیمان سے بھی ملاقات کرنا تھی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی اطلاع کے مطابق مسٹر اسد نے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر غور کرنے کے لیے بدھ کے روزلبنان کے دروز لیڈر ولید جُنبلات سے ملاقات کی جو ماضی میں شام پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG