رسائی کے لنکس

امریکہ: شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک


امریکہ: شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک
امریکہ: شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک

یہ پچھلے پانچ برسوں میں فلوریڈا میں شارک کا پہلا ہلاکت خیز حملہ ہے

امریکہ کی جنوبی ریاست فلوریڈا میں حکام نے کہا ہے کہ شارک مچھلیوں نے ایک ایسے شخص کو ہلاک کردیا، جو بحرِ اوقیانوس سے ملحق ریاست کے ساحل کے قریب سمندر میں ایک کائیٹ بورڈ کے ساتھ سَرفنگ کررہا تھا۔

یہ پچھلے پانچ برسوں میں فلوریڈا میں شارک کا پہلا ہلاکت خیز حملہ ہے۔

ایک لایف گارڈ نے بتایا ہے کہ اُس نے 38 سالہ سٹیفن شیفر کو بدھ کے روز اُس وقت دیکھا تھا جب وہ اُن شارک مچھلیوں کے گھیرے میں تھا جو اُس پر حملے کرہی تھیں اور وہ مدد کے لیے چلا رہا تھا۔ اُسے سمندر سے نکال کر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ تھوڑی دیر بعد دم توڑ گیا۔


لوگوں پر شارک مچھلیوں کے بلا اشتعال حملوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔ فلوریڈا میں قدرتی تاریخ کے عجائب گھر میں مختلف ملکوں میں شارک کے حملوں سے متعلق اندراجات کی ایک فائل سے پتا چلتا ہے کہ امریکہ میں 1670 ء سے لوگوں پر شارک مچھلیاں ایک ہزار سے زیادہ حملے کرچکی ہیں اور ان میں50 حملے ہلاکت خیز ثابت ہوئے۔

ان تمام حملوں میں 600 سے زیادہ حملے صرف ریاست فلوریڈا میں ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG