رسائی کے لنکس

جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاع درست نہیں: پولیس


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اتوار کی شب فائرنگ کی اطلاعات کے بعد ائیر پورٹ کے کئی حصے خالی کروا دیئے گئے جب کہ پروازوں میں خلل کے علاوہ خوف و ہراس کے مناظر بھی دیکھے گئے لیکن بعد میں کہا گیا کہ فائرنگ کی خبروں میں حقیقت نہیں تھی۔

امریکہ میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ نیویارک میں جان ایف کینڈی ائیر پورٹ پر فائرنگ سے متعلق خبریں درست نہیں تھیں۔

اتوار کی شب فائرنگ کی اطلاعات کے بعد ائیر پورٹ کے کئی حصے خالی کروا دیئے گئے جب کہ پروازوں میں خلل کے علاوہ خوف و ہراس کے مناظر بھی دیکھے گئے لیکن بعد میں کہا گیا کہ فائرنگ کی خبروں میں حقیقت نہیں تھی۔

نیو جرسی کے محکمہ پولیس اور نیویارک میں ائیر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان جو پینٹاگیلو نے کہا کہ ’’اس وقت تک کسی طرح کا آتشیں اسلحہ، گولیوں کے خول اور فائرنگ سے متعلق دیگر شواہد نہیں ملے۔‘‘

روانگی لاؤنچ کے قریب فائرنگ کی اطلاعات کے بعد پولیس نے ٹرمینل نمبر آٹھ کو اتوار کی رات لگ بھگ ساڑھے نو بجے قریب احتیاطی اقدام کے طور پر خالی کروا لیا تھا۔

نیویارک پولیس کے افسران کو تفتیش میں معاونت کے لیے طلب کر لیا گیا۔

کچھ دیر کے بعد پولیس نے ٹرمینل نمبر ایک بھی بند کر دیا جب اُنھیں وہاں بھی فائرنگ کی اطلاعات ملیں، اس کے علاوہ ہوائی اڈے کی جانب جانے والی ایکسپریس وے کو بھی کچھ دیر کے لیے بند کر دیا گیا۔

مسافروں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر تصاویر پوسٹ کیں جن میں لوگوں کو ٹرمینلز کے باہر اکٹھے دیکھایا گیا۔

تاہم خوف و ہراس کی اس صورت حال میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔

XS
SM
MD
LG