رسائی کے لنکس

اپنے اور جنوبی کوریا کے دفاع کی پوری صلاحیت ہے: امریکہ


جان کیری اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ
جان کیری اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پوری طرح سے تیار ہے اور اپنے مفادات کے تحفظ کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے بقول انھیں یقین کے ہے شمالی کوریا ایک بات بخوبی جانتا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنا اور اپنے اتحادی جنوبی کوریا کا دفاع کرے گا اور واشنگٹن شمالی کوریا کو بحیثیت جوہری ریاست تسلیم نہیں کرے گا۔

منگل کو واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ سی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں جان کیری نے پیانگ کی طرف سے جنوبی کوریا اور امریکہ کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں کو ’’ خطرناک اور اشتعال انگیز‘‘ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پوری طرح سے تیار ہے اور اپنے مفادات کے تحفظ کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے بقول انھیں یقین کے ہے شمالی کوریا ایک بات بخوبی جانتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب شمالی کوریا نے منگل ہی کو یہ اعلان کیا تھا کہ وہ مزید ایٹمی ہتھیار بنانے اور بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے بہت جلد یونگ بیون میں واقع اپنی جوہری تنصیب کو دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری ریڈیو کا کہنا تھا کہ اس تنصیب پر یورینیم کو افژودہ کرنے اور پانچ میگاواٹ کے ری ایکٹر کے دوبارہ کام شروع کرنے سے ایسے ہتھیار کی تیاری کے لیے پلوٹونیم پیدا ہو سکے گا۔
XS
SM
MD
LG