رسائی کے لنکس

اوہائیو: چھوٹا نجی طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جہاز کے مالک اگستو لیکووز کے مطابق اس پر دو پائلٹوں سمیت نو افراد سوار تھے لیکن ان کے بقول وہ ان افراد کی شناخت اس وقت تک ظاہر نہیں کریں گے جب تک ان کے لواحقین کو مطلع نہ کردیں۔

امریکہ کی ریاست اوہائیو میں ایک چھوٹا نجی طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا اور خدشہ ہے کہ اس پر سوار تمام نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شائع شدہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگل کو دیر گئے اکرون شہر میں اس وقت پیش آیا جب یہ جہاز اترنے سے قبل ٹیلی فون کی تاروں سے الجھ کر ایک رہائشی عمارت سے جا ٹکرایا۔

جہاز کے مالک اگستو لیکووز کے مطابق اس پر دو پائلٹوں سمیت نو افراد سوار تھے لیکن ان کے بقول وہ ان افراد کی شناخت اس وقت تک ظاہر نہیں کریں گے جب تک ان کے لواحقین کو مطلع نہ کر دیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعے میں عمارت یا زمین پر کسی شخص کے ہلاک و زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

طیارے کے عمارت سے ٹکرانے کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی جس پر آگ بجھانے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر قابو پا لیا۔

XS
SM
MD
LG