رسائی کے لنکس

logo-print

امریکی فوجی پر دو ساتھیوں کے قتل کا الزام


امریکی فوجی پر دو ساتھیوں کے قتل کا الزام

امریکی فوج کے ایک اہلکار پر عراق کے شہر فلوجہ میں اپنے دو ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

فوج کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیفٹلی پلاٹیرو پر اس کے علاوہ اقدام قتل کا بھی الزام ہے۔

اس امریکی فوجی پر گذشہ ماہ ایک بحث کے بعد اپنے تین ساتھیوں پر فائرنگ کرنے کاالزام ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ اقدام پہلے سے طے شدہ تھا، تاہم اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پلاٹیرو کے مقدمے کی سماعت فوجی عدالت کرے گی۔

XS
SM
MD
LG