رسائی کے لنکس

افغان صدر پرتنقید کی پاداش میں امریکی فوجی کمانڈربرطرف


افغان صدر پرتنقید کی پاداش میں امریکی فوجی کمانڈربرطرف
افغان صدر پرتنقید کی پاداش میں امریکی فوجی کمانڈربرطرف

افغانستان میں تعینات امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر نےاپنے ایک اعلیٰ فوجی افسر کو صدر حامد کرزئی اور اُن کی حکومت پر کھلے عام تنقید کرنے پر برطرف کردیا ہے۔

کابل میں جاری ہونے والے ایک بیان میں جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ افغان فوجیوں کو تربیت دینے والے مشن کے نائب کمانڈر میجر جنرل پیٹر فلرکو اُن کے فرائض سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

برطرف فوجی کمانڈر نے ایک امریکی ویب سائٹ ’پولیٹکو‘ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں کرزئی حکومت کو’’جنون مزاجی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان امریکی قربانیوں کا شکرگزار نہیں ہے۔

اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل ایلن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ غیر مناسب کلمات امریکہ کے افغانستان کے ساتھ تعلقات کی توہین کے مترادف ہیں۔

XS
SM
MD
LG