رسائی کے لنکس

وکی لیکس: امریکی فوجی کا کورٹ مارشل


بریڈلے میننگ وکی لیکس کو عراق اور افغانستان جنگ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

لاکھوں خفیہ دستاویزات ’وکی لیکس‘ ویب سائٹ کو فراہم کرنے کے جرم میں زیر حراست امریکی فوجی کے خلاف پیر سے فوجی عدالت میں مقدمے کا آغاز ہو رہا ہے۔

امریکی فوجی بریڈلے میننگ کو میری لینڈ کی ایک فوجی عدالت میں کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔

بریڈلے میننگ کو اپنے خلاف بائیس الزامات میں سے دس کا اعتراف جرم کرنے پر پہلے 20 سال کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

اُنھیں دشمن کی معاونت کرنے ایسے سنگین الزام کا بھی سامنا ہے اور اگر یہ ثابت ہو گیا تو اُنھیں عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

پچیس سالہ میننگ کو 2010ء میں عراق سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

وہ وکی لیکس کو عراق اور افغانستان جنگ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں اور اُن کا موقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی پالیسی پر عوامی سطح پر بحث کی شروعات کرانا تھی۔

جو معلومات فراہم کی گئیں اُن میں امریکی ہیلی کاپٹر سے بغداد میں کی جانے والی کارروائی کے بارے میں تفصیلات بھی شامل تھیں جن میں کئی عام شہری ہلاک ہو ئے تھے۔
XS
SM
MD
LG