رسائی کے لنکس

خلائی شٹل اینڈور کے خلاباز، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اترنے کے لیے تیار


خلائی شٹل اینڈور کے خلاباز، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اترنے کے لیے تیار
خلائی شٹل اینڈور کے خلاباز، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اترنے کے لیے تیار

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہاہے کہ خلائی شٹل اینڈور کے خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بدھ کو اترنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اپنے اس مشن کے دوران وہ چار خلائی چہل قدمیاں بھی کریں گے۔

ناسا کے ایک عہدے دار بل گرسٹین مائر نے کہاہے کہ یہ خلائی چہل قدمیاں بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔

خلائی جہاز اینڈور کے عملے نے حرارت کنٹرول کرنے والے نظام کاجائزہ لیا جو خلائی شٹل کے آخری حصے کے ایک روبوٹ سے منسلک ہے۔ یہ معائنہ اس لیے بھی ضروری تھا کہ پرواز کے دوران شٹل کی حرارت کی حفاطتی پرتوں کو کہیں کوئی نقصان تو نہیں پہنچا۔

یہ خلائی جہاز اینڈور کا آخری مشن ہے اور اس کے بعد امریکی خلائی پروگرام کے تحت صرف ایک اور خلائی مہم روانہ کی جائے گی۔

اینڈور کا سب سے اہم کام بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر دو ارب ڈالر مالیت کے ایک مخصوص آلے’ پارٹیکل ڈی ٹیکٹر‘ کی تنصیب ہے جس سے سائنس دانوں کو یہ جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ کائنات کی ابتدا کیسے ہوئی تھی۔

خلائی جہاز اینڈور پیر کے روز فلوریڈا کے کینیڈی خلائی مرکز سے چھ خلابازوں کے ساتھ خلائی اسٹیشن کے سفر پر روانہ ہوئی تھی۔ خلابازوں میں پانچ امریکی اور ایک کا تعلق اٹلی سے ہے۔

اینڈور کو اپریل کے آخر میں اپنے مشن پر روانہ ہوناتھا، مگر خلائی جہاز کے برقی نظام میں بعض مسائل کی بنا پر اس کی پرواز میں کئی بار تاخیر کرنا پڑی۔

ناسا کے ارکان نے شٹل کی خرابیاں دور کرنے کے لیے مسلسل دوہفتوں تک کام کیا۔

اینڈور یکم جون کو خلائی سفر سے ریٹائر ہوجائے گی ۔ جس کے بعد اسے لاس اینجلس میں نمائش کے لیے رکھ دیا جائے گا۔

اینڈور کو 1992ء میں خلائی بیڑے میں شامل کیا گیاتھا اور وہ باقی تین امریکی خلائی جہازوں کے مقابلے میں سب سے کم عمر ہے۔

XS
SM
MD
LG