رسائی کے لنکس

امریکی سیارے کے رواں ہفتے زمین پر آ گرنے کا امکان

امریکی سیارے کے رواں ہفتے زمین پر آ گرنے کا امکان
امریکی سیارے کے رواں ہفتے زمین پر آ گرنے کا امکان

امریکہ کی خلائی ایجنسی ’ناسا‘ نے کہا ہے کہ اس کے ناکارہ سیاروں میں سے ایک رواں ہفتے کے اواخر تک ممکنہ طور پر واپس کرہ ارض پر آ گرے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سیارہ جمعہ کو خلا سے زمین کے مدار میں داخل ہوگا۔

ناسا کے حکام کا کہنا ہے کہ 5.4 میٹرک ٹن وزنی اور اسکول بس کی جسامت والے اس سیارے کے 26 ٹکڑے زمین کی فضا میں داخل ہوں گے، جن میں سے بیشتر اس عمل کے دوران خاکستر ہو جائیں گے۔

ناسا حکام توقع کر رہے ہیں کہ فضا میں جلتا ہوا ملبہ دن کی روشنی میں بھی نظر آئے گا۔

امریکی سیارے کے رواں ہفتے زمین پر آ گرنے کا امکان
امریکی سیارے کے رواں ہفتے زمین پر آ گرنے کا امکان

جس علاقے میں یہ ملبہ گرنے کا امکان ہے وہ مجموعی طور پر غیر آباد ہے، تاہم ناسا آنے والے دنوں میں اس بارے میں مزید مستند معلومات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ حکام کے مطابق ملبہ تقریباً 800 کلو میٹر کے علاقے میں پھیل سکتا ہے۔

یہ سیارہ خلائی شٹل ’’ڈسکوری‘ کے ذریعے 1991ء میں مدار میں چھوڑا گیا تھا اور یہ 7,300 سے زائد دن خلا میں گزار چکا ہے۔

گو کہ تیاری کے وقت اس کی عمر کا تعین تین سال کیا گیا تھا لیکن اسے دسمبر 2005ء میں ناکارہ قرار دیا گیا۔ سیارے کے 10 میں سے چھ آلات اب بھی قابل استعمال ہیں۔

XS
SM
MD
LG