رسائی کے لنکس

خراب کولنگ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے خلانورد چہل قدمی کریں گے


خلا نورد فلائیٹ انجنیئرز ٹریسی کالڈ ویل اور ڈگ وہیلاک
خلا نورد فلائیٹ انجنیئرز ٹریسی کالڈ ویل اور ڈگ وہیلاک

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرسوارخلانورد ہفتےکو سات گھنٹے کی چہل قدمی کی تیاری کر رہے ہیں جس کےدوران وہ مدار پر قائم چوکی کو ٹھنڈا رکھنے کے نظام کے ایک پمپ کو تبدیل کریں گے جس نے کام کرناچھوڑ دیا تھا اور جس کے باعث کولنگ سسٹم کو ہنگامی طور پر بند کردیا گیا تھا۔

ناسا نےبتایا ہے کہ خلانورد ڈگ وہیلک اور ٹریسی کاڈویل ڈائی سن کھُلی خلا میں چہل قدمی کریں گے۔ مرمت کے کام کی تکمیل کے بعد پہلی خلائی چہل قدمی ہوگی جب کہ دوسری اگلے بدھ کو ہوگی۔

اِس پمپ کے ذریعے امونیا گیس فراہم کی جاتی ہے جِس سےاسٹیشن کے الیکٹریکل اور فلائیٹ سسٹم کو مناسب درجہٴ حرارت پر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ پمپ کے کام نہ کرنے کے باعث خلائی اسٹیشن کے کولنگ سسٹم کا آدھا حصہ بندہوگیا تھا۔ خلانوردوں نے کچھ آلات کو بند کیا تاکہ اسٹیشن کے اندردرجہٴ حرارت میں کمی لائی جاسکے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ ہفتےکوخلانورد ناکارہ ماڈول کو ہٹانے پر توجہ مرکوز کریں گے، جِس کی جگہ فاضل آلہ لگائیں گے۔ دوسری خلائی چہل قدمی کےدوران، وہ اُن لائنوں کو جوڑیں گے جن کے ذریعے امونیا کا سیال مادہ منتقل ہوتا ہے۔

امریکہ کے خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ مدار کی چوکی پر سوار تین امریکی اور تین روسی خلانورد وں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG