رسائی کے لنکس

امریکہ: دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری ہے


مستونگ میں دھماکے کے بعد کا ایک منظر
مستونگ میں دھماکے کے بعد کا ایک منظر

امریکہ نے اس ہفتے مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے ان دہشت گرد حملوں سے بےپناہ نقصان اٹھایا ہے جو اپنے عقیدے پر بلا خوف و خطر عمل پیرا ہونے کے مستحق ہیں ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر سے پیر کی پریس بریفنگ میں جب ان ہلاکت خیز خود کش حملوں اور دیگر دہشت گرد حملوں پر امریکہ کے ردعمل پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پہلے تو مجھے جمعے کے حملے پر اپنے سابق بیان کا اعادہ کرنے دیں جس میں ہم نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے گہری ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

میتھیو ملر نے کہا پاکستانیوں نے ان دہشت گرد حملوں سے بےپناہ نقصان اٹھایا ہے جو اپنے عقیدے پر بلا کسی خوف کے عمل کے حقدار ہیں۔

انہوں نے کہا ہم ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں۔

ترجمان سے کیے جانے والے سوال میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعاون کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ" جہاں تک دہشت گردی کے خلاف تعاون کا سوال ہےتو ہم پاکستان کے ساتھ اس کے مختلف پہلوؤں پر تعاون کرتے ہیں۔ ان امور میں دہشت گرد ی میں نامزد کردہ افراد اور دہشت گرد تنظیموں کو شکست دینے کے لیے حکمت عملیاں شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے اس بارے میں ایک اہم بات چیت کے حوالے سے کہا،"اس برس کے اوائل میں ، ہم دونوں ملکوں کو درپیش دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کےخلاف ہمارے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اہم ڈائیلاگ ہوا تھا ، جس میں ایسے شعبوں میں تعاون پر کام کیا گیا تھا جن میں سرحدوں کی سیکیورٹی، اور دہشت گردی کے لیے فنانسنگ شامل تھے۔"

انہوں نے کہا ہم یہ یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے کہ ہم پاکستان کی ان کوششوں میں زیادہ بہتر معاونت کر سکیں جو ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG