رسائی کے لنکس

مجموعی قومی پیداوار کا موازنہ، امریکی ریاستیں بمقابلہ ممالک


کیلی فورنیا کی معیشت دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہے، جس کی مجموعی قومی پیداوار سنہ 2014 میں 2.3 ٹرلین ڈالر تھی؛ جسے برطانیہ کے مساوی درجہ حاصل ہے، جو دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہے

معیشت کے ضمن میں، ایک دلچسپی کے حامل خصوصی نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ امریکہ کی 17 ٹرلین ڈالر کی بڑی معیشت درحقیقت کتنی غالب معیشت کا درجہ رکھتی ہے۔

یہ خاص نقشہ ’بزنیس انسائڈر‘ نے تیار کیا ہے۔ اِس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی 50 ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی کی معیشت، دنیا کے دیگر ملکوں سے کس طرح موازنے کا درجہ رکھتی ہے۔

مثال کے طور پر، 1.65 ٹرلین ڈالر کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے ساتھ، ٹیکساس سعودی عرب کی 1.62 ٹرلین ڈالر معیشت سے آگے ہے۔ مسابقت کے لحاظ سے، ٹیکساس کی معیشت دنیا کی پندرہویں سب سے بڑی معیشت ہے۔ ادھر، ٹیکساس امریکہ کی مجموعی جی ڈی پی کا تقریباً 10 فی صد حصہ پیدا کرتا ہے۔

مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) ایک ملک کی سرحدوں کے اندر ایک خاص مدت کے دوران پیدا ہونے والی تمام مصنوعات اور خدمات کی مالیت کے اعتبار سے قدر کو کہا جاتا ہے۔

کیلی فورنیا کی معیشت دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہے، جس کی مجموعی قومی پیداوار سنہ 2014 میں 2.3 ٹرلین ڈالر تھی؛ جسے برطانیہ کے مساوی درجہ حاصل ہے، جو دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہے۔

اِن نتائج تک پہنچنے کے لیے، ’بزنس انسائڈر‘ نے امریکی ’بیورو آف اکانامک انالسز‘ اور ’سی آئی اے ورلڈ فیکٹ بک‘ کے تازہ ترین اعداد سے استفادہ کیا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق، امریکی ریاستیں جن کی معیشت، جی ڈی پی کے اعتبار سے، تیز ترین شرح افزائش کی مظہر ہے۔۔ وہ ہیں: 216 ارب ڈالر کے ساتھ اوریگن، کولوراڈو (307 ارب ڈالر)؛ مغربی ورجینیا (75 ارب ڈالر)؛ ویومنگ (44 ارب ڈالر)؛ ٹیکساس (1.6 ٹرلین ڈالر)؛ اور شمالی ڈکوٹا (50 ارب ڈالر)۔

XS
SM
MD
LG