رسائی کے لنکس

مجمسہ آزادی کے 125 سال مکمل


مجمسہ آزادی کے 125 سال مکمل
مجمسہ آزادی کے 125 سال مکمل

برس ہا برس تک ترک وطن کرکے نیویارک آنے والوں کے لیے امید کی علامت سمجھا جانے والا مجمسہ آزادی ’’اسٹیچو آف لبرٹی‘‘ 125 سال کا ہوگیا ہے۔

اس موقع پر ہونے والی ایک تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور اپنے خطاب میں امریکی وزیر داخلہ کن سلازر نے شہریت حصل کرنے والے 125 تارکین وطن کو مبارکباد پیش کی۔

جمعہ کو دیر گئے ہونے والی اس تقریب میں مجسمہ اور اس کی مشعل پر پانچ ویب کیمروں کی تنصیب کا افتتاح بھی کیا گیا۔

نیویارک کے ساحل پر ایستادہ یہ مجسمہ تزئین و آرائش کے باعث سیاحوں کے لیے ایک سال تک بند رہے گا۔

انیسویں صدی میں فرانس نے کانسی سے مرصع ایک مجسمہ دوستی کی علامت کے طور پر امریکہ کو دیا تھا۔ اس کا افتتاح 28 اکتوبر 1886ء کو کیا گیا۔ یورپ سے آنے والے جب امریکی ساحل کے قریب پہنچتے تھے تو سب سے پہلے انھیں یہی مجمسہ نظر آیا کرتا تھا۔

XS
SM
MD
LG