رسائی کے لنکس

وسطی، جنوبی امریکہ میں طوفان، 30 ہلاک


وسطی، جنوبی امریکہ میں طوفان، 30 ہلاک
وسطی، جنوبی امریکہ میں طوفان، 30 ہلاک

امریکہ کی وسطی اور جنوبی ریاستوں میں طوفان کے باعث بگولوں اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ تین روز سے جاری ہے اور اب تک مختلف حادثات میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ دو دہائیوں میں آنے والا یہ بدترین طوفان ہے۔

چکر کھاتی ہوئی آندھی کا سلسلہ جمعرات کو اوکلاہوما سے شروع ہوا جو بعد میں مشرق کی جانب آرکینسا، مِسیسیپی، ایلیبیما، جورجیا، کیرولائنا سے ہوتا ہوا ورجینیا تک پھیل گیا۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نارتھ کیرولائنا رہی جہاں 60 سے زائد بگولوں کی اطلاع ملی ہے۔ نارتھ کیرولائنا کے علاوہ ایلیبیما میں بھی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جھکڑوں اور بارش سے متاثر ہونے والی ان ساتوں ریاستوں میں نا صرف عمارتوں کو نقصان پہنچا بلکہ بجلی کے کھمبے اور درخت بھی جڑوں سے اُکھڑ گئے۔

زیادہ تر ہلاکتیں نارتھ کیرولائنا میں ہوئی اور مارے جانے والے افراد گاڑی کے پیچھے لگائی جانے والی گھر نما اضافی گاڑی یعنی ’موبائل ہومز‘ میں موجود لوگ تھے۔ امدادی کارکن مزید زخمیوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG