رسائی کے لنکس

امریکہ: سپرباؤل کے فائنل میں پیٹریاٹس کی فتح


نیو انگلینڈ پیٹریاٹس، سیاٹل سی ہاکس کو 24 کے مقابلے میں 28 پوائنٹس سے شکست دے کر دس سال میں پہلی بار نیشنل فٹ بال لیگ کی چیمپیئن بنی۔

امریکہ میں کھیلوں کے معروف اور مقبول مقابلے ’نیشنل فٹ بال لیگ چیمپیئن‘ جسے سپر باؤل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اتوار کی شام کو جنوبی مغربی ریاست ایریزونا کے یونیورسٹی آف فونکس کے اسٹیڈیم میں فائنل میچ کھیلا گیا۔

نیو انگلینڈ پیٹریاٹس، سیاٹل سی ہاکس کو 24 کے مقابلے میں 28 پوائنٹس سے شکست دے کر دس سال میں پہلی بار نیشنل فٹ بال لیگ کی چیمپیئن بنی۔

سپر باؤل امریکہ میں انتہائی مقبول کھیل ہے۔ گزشتہ سال ہونے والا مقابلہ امریکی تاریخ میں ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ تھا جسے اندازاً 11 کروڑ 22 لاکھ افراد نے ٹی وی پر دیکھا۔

رواں سال زیادہ تر امریکیوں نے اس مقابلے کو بار، ریستورانوں اور ملک بھر میں گھروں میں منعقد کی گئی سپر باؤل کی روایتی تقریبات میں دیکھا۔

اس کے علاوہ لاکھوں افراد امریکہ سے باہر بھی ٹیلی ویژن پر یہ میچ دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔ کینیڈا اور میکسیکو میں یہ کھیل لوگوں میں بہت مقبول ہے۔

اس سال میچ کے ٹکٹ کی سرکاری قیمت 800 امریکی ڈالر سے 1,900 امریکی ڈالر تھی تاہم اس قیمت میں ٹکٹ حاصل کرنا تقریباً نا ممکن تھا۔

میچ شروع ہونے سے گھنٹوں پہلے ٹکٹ فروخت کرنے والے ایک ٹکٹ ہزاروں ڈالر میں فروخت کر رہے تھے۔

اس کھیل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے، میچ کے دوران اشتہارات بھی بہت اہم ہوتے ہیں کیوں کہ مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات اور سہولتوں سے متعلق تشہیری مہم کو موثر بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس سال 30 سیکنڈ کے اشتہار کو نشر کرنے کے لیے 45 لاکھ ڈالر تک کی ادائیگی کی گئی۔

XS
SM
MD
LG