رسائی کے لنکس

امریکہ: ایران کو غیر قانونی برآمدات پر ایک تائیوانی گرفتار


امریکہ: ایران کو غیر قانونی برآمدات پر ایک تائیوانی گرفتار
امریکہ: ایران کو غیر قانونی برآمدات پر ایک تائیوانی گرفتار

چَین پر الزام ہے کہ اُس نے دوہرے استعمال والی اشیا، امریکہ سے تائیوان اور ہانگ کانگ کے راستے ایران کو برآمد کی تھیں

امریکہ کے خفیہ ایجنٹوں نے تائیوان کے ایک آدمی کو ایسی اشیا غیر قانونی طریقے سے ایران کو برآمد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ، جنہیں ایران اپنے میزائیل پروگرام کوآگے بڑھانے کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔

فلوریڈا میں وفاقی وکلائے استغاثہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ای لان چَین کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا اور اُسے بدھ کے روز بحر الکاہل کے امریکی علاقے گوام میں گرفتار کرلیا گیا۔

چَین پر الزام ہے کہ اُس نے دوہرے استعمال والی اشیا، امریکہ سے تائیوان اور ہانگ کانگ کے راستے ایران کو برآمد کی تھیں۔

حکام نے کہا ہے کہ ان اشیا میں ٹربائین کے انجن اور فاضل پُرزے اور دوسرا ایسا سازوسامان شامل ہے، جسے ایران کی فوجی صنعت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

میامی، ریاست فلوریڈا میں امریکی اٹارنی نے کہا ہے کہ چَین کے مبیّنہ اقدامات سے امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا ہوا ہے ۔ الزامات ثابت ہوجانے کی صورت میں اُس 20 سال تک قید اور 10 لاکھ ڈالر جُرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG