رسائی کے لنکس

امریکہ تائیوان کو 1.83 ارب ڈالر کا اسلحہ فراہم کرے گا


فائل
فائل

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، ڈیوڈ میک کیبی نے کہا ہے کہ معاہدہ امریکہ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ تائیوان کو اپنا دفاع خود کرنےکے قابل بنایا جائے گا۔۔۔۔ امریکی کانگریس 30 دن کے اندر اس معاہدے کا جائزہ لے گی اور اعتراض داخل کر سکے گی

امریکی محکمہٴ خارجہ نے کانگریس کو تائیوان کے ساتھ 1.83 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کے سودے سے آگاہ کر دیا ہے۔

محکمہٴ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ طے شدہ معاہدے کے تحت، امریکہ تائیون کو دو فریگیٹس، ٹنک شکن میزائل، بری اور بحری حملہ آور گاڑیاں اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے اسٹنگر میزائل فراہم کرے گا۔

امریکی کانگریس 30 دن کے اندر اس معاہدے کا جائزہ لے گی اور اعتراض داخل کر سکے گی۔

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان ڈیوڈ میک کیبی نے کہا ہے کہ معاہدہ امریکہ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ تائیوان کو اپنا دفاع خود کرنےکے قابل بنایا جائے گا۔

چین نے جو تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے، مطالبہ کیا ہے کہ چین، تائیوان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے اسلحہ کی فروخت کے اس معاہدے کو فوری منسوخ کیا جائے۔

چین کے وزیر خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے منگل کو کہا کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ تائیوان کو اسلحہ کی فروخت نہایت حساس اور خطرناک معاملہ ہے۔

بقول چین کے ترجمان، ’امریکہ کو اپنے وعدے پر قائم رہنا چاہیئے اور تائیوان کو اسلحہ کی فروخت روک دینی چاہئے اور اسے چین امریکہ پرامن تعلقات کے لئے مزید کچھ کرنا چاہئے‘۔

XS
SM
MD
LG