رسائی کے لنکس

امریکہ: پاکستانی طالبان کو دہشت گرد قرار دینےکا فیصلہ


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی

منگل کے روز ایک نیوز بریفینگ میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے کہا کہ پاکستانی طالبان کودہشت گرد تنظیم قرار دینے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور بغیر کسی قانون سازی کی ضرورت کے اسکا اعلان جلد ہی کردیا جائیگا

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی طالبان کی جماعت کو بیرونی دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ پر شامل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

منگل کے روز ایک نیوز بریفینگ میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے کہا کہ پاکستانی طالبان کودہشت گرد تنظیم قرار دینے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور بغیر کسی قانون سازی کی ضرورت کے اسکا اعلان جلد ہی کردیا جائیگا۔

کراؤلی نے یہ بیان اس وقت دیا جب چار امریکی سینیٹرز نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی طالبان ،جنہیں تحریک طالبان پاکستان کہا جاتا ہے، کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے سینیٹ میں بل پیش کریں گے۔

تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد قرار دینے کے بعد امریکہ میں موجود انکے تمام اساسے منجمد ہوجائینگے اور اسکے ارکان پر مالیاتی اور سفری پابندیاں عائد ہوجائینگی۔ اسکے علاوہ امریکیوں کے لیے اس تنظیم یا اسکے ارکان سے کوئی معاملہ کرنا غیر قانونی ہوجائیگا۔

پیر کے روز ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری فیصل شہزاد نے پچھلے مہینے نیو یارک ٹائمز اسکوئر میں کاربم دھماکے کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فیصل شہزاد نے بم بنانے اور استعمال کرنے کی تربیت پاکستانی طالبان سے لی تھی۔

چاروں امریکی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبان باہرممالک میں موجود امریکی افواج اور امریکی شہریوں کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانا ہونگے۔

XS
SM
MD
LG