رسائی کے لنکس

تیونس، کویت اور فرانس میں دہشت گردی، امریکہ کی سخت مذمت


فائل
فائل

بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’جیسا کہ صدر نے حالیہ ہفتوں کے دوران فرانسسی، کویتی اور تیونس کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا، ہم دہشت گردی کی اس عفریت کے خلاف لڑائی میں مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم میں پختہ اور متحدہ ہیں‘

وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز تیونس، کویت اور فرانس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی ’سخت ترین الفاظ میں‘ مذمت کی ہے۔

صدر براک اوباما کے پریس سکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اِن سنگین حملوں میں ہلاک و زخمی ہونے والوں، اُن کے احباب اور اِن تینوں ملکوں کے عوام کے ساتھ ہیں‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’جیسا کہ صدر نے حالیہ ہفتوں کے دوران فرانسسی، کویتی اور تیونس کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا، ہم دہشت گردی کی اس عفریت کے خلاف لڑائی میں مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم میں پختہ اور متحدہ ہیں‘۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ایسے میں جب یہ ممالک اپنی سرزمین پر ہونے والے اِن حملوں کا مؤثرجواب دینے کا سوچ رہے ہیں، ہم اِن ملکوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ساتھ ہی، اِنھیں ضروری حمایت فراہم کرنے کے لیے ہم تینوں ملکوں کے اعلیٰ سطح کے ہم منصبوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’دہشت گردی کی ہمارے معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں، اور دنیا بھر میں دہشت گرد عناصر کا قلع قمع کرنے اور پُرتشدد انتہا پسندی کے انسداد کے لیے، امریکہ اپنےبین الاقوامی ساجھے داروں سے قریبی رابطے میں ہے‘۔

XS
SM
MD
LG