رسائی کے لنکس

دہشت گردی کا کیمپ چلانے کا الزام، مقدمے کا آغاز


مصری پر الزام ہے کہ اُنھوں نے القاعدہ سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کے لیے لوگ بھرتی کرکے افغانستان روانہ کیے، اور یہ کہ اُنھوں نے امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردی کا ایک تربیتی کیمپ چلانے میں اعانت کی

سخت گیر مولوی، ابو حمزہ المصری کے مقدمے کی سماعت کا جمعے کے روز نیو یارک میں آغاز ہوا۔ اُن پر امریکہ میں ایک دہشت گرد کیمپ چلانے کا الزام ہے۔

اس سے قبل، جمعرات کو ایک مختصر عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ نے جیوری کو بتایا کہ ابو حمزہ نے مبینہ طور پر سنہ 1998 میں یمن میں اغوا کے ایک ہلاکت خیز واقعے میں مجرموں کو اعانت فراہم کی تھی۔

مصری پر الزام ہے کہ اُنھوں نے القاعدہ سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کے لیے لوگ بھرتی کرکے افغانستان روانہ کیے، اور یہ کہ اُنھوں نے امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردی کا ایک تربیتی کیمپ چلانے میں مدد فراہم کی۔

ابو حمزہ اِن الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

جمعرات کے روز اُن کے وکلا نے استدعا کی کہ وہ برطانیہ کے ایک مذہبی فرد ہیں جو محض ’سخت‘ بیان بازی سے کام لیتے ہیں۔


ملزم حلفیہ بیان دے چکے ہیں کہ کسی وکیل کی مدد کے بغیر وہ اپنا مقدمہ خود لڑیں گے، اور کارروائی ایک ماہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

دہشت گردی سے متعلق الزامات ثابت ہونے اور سزا کی صورت میں ابو حمزہ باقی زندگی قید میں گزاریں گے۔
XS
SM
MD
LG