رسائی کے لنکس

’9/11 حملوں کی برسی پر القاعدہ کا دہشت گرد کارروائی پر غور‘


’9/11 حملوں کی برسی پر القاعدہ کا دہشت گرد کارروائی پر غور‘
’9/11 حملوں کی برسی پر القاعدہ کا دہشت گرد کارروائی پر غور‘

امریکی حکام نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی پناہ گاہ سے قبضے میں لی گئی دستاویزات کے ابتدائی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ القاعدہ نے ستمبر 2001ء حملوں کی دسویں برسی پر امریکہ کے خلاف مزید دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ذرائع ابلاغ نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی سے جو کاغذات حاصل کیے ہیں اُن کے مطابق القاعدہ نے امریکہ میں ریل گاڑیوں کو نشانہ بنانے پر غور کیا تھا۔ تاہم اُس مقام کی نشان دہی نہیں کی گئی جہاں یہ کارروائی ہونا تھی۔

کاغذات میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ نے ریل کی پٹڑی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا تھا تا کہ ٹرین حادثے کا شکار ہو کر کسی وادی میں یا پُل سے نیچے جا گرے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس اس منصوبے کے اب بھی فعال ہونے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہے۔

پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف پیر کو امریکی بحریہ کے کمانڈوز کی کارروائی کہ بعد منظر عام پر آنے والی یہ وہ پہلی خفیہ معلومات ہیں۔ آپریشن کے دوران امریکی اسپیشل فورسز کے اہلکاروں نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا اور اس کی پناہ گاہ سے اہم دستاویزات اور دیگر معلومات بھی اکھٹا کی تھیں۔

دریں اثنا جمعہ کو صدر براک اوباما اُن کمانڈوز سے ملاقات کریں گے جنھوں نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا۔ وہ کینٹکی میں فورٹ کیمبل جا کر امریکی بحریہ کے کمانڈوز اور دوسرے فوجیوں کی خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کریں گے۔

XS
SM
MD
LG