رسائی کے لنکس

امریکہ، بن لادن کو غالباً زندہ نہیں پکڑ پائے گا: اٹارنی جنرل


اسامہ بن لادن
اسامہ بن لادن

امریکہ کے محکمہ انصاف کے سربراہ نے اپنے اس دعوے کی صفائى پیش کی ہے کہ دہشت گردوں کے سرغنے اسامہ بن لادن کو زندہ گرفتار نہیں کیا جاسکے گا۔

امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ واشنگٹن پوچھ گچھ کرنے اور قیمتی انٹیلی جینس حاصل کرنے کے لیے القاعدہ کے لیڈر کو پکڑنا چاہتا ہے۔ لیکن انہوں نے اپنے پچھلے مہینے کے اس بیان کو درست قرار دیا کہ غالب امکان یہ ہے کہ بن لادن امریکی فوج یا خود اپنے لوگوں کے ہاتھوں مارا جائے گا۔

ہولڈر نے کہا ہے کہ بن لادن نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے قریبی ساتھیوں کو جو ہدایات دی تھیں، اُن کے بارے میں امریکی انٹیلی جینس کے عہدے داروں نے جو اطلاعات جمع کی ہی ہیں، انہوں نے یہ اندازہ اُنہی اطلاعات کی بنیاد پر قائم کیا ہے۔

ہولڈر نے امریکی سینیٹ کی عدلیہ کی کمیٹی کی پہلے سے طے شدہ ایک سماعت کے دوران یہ بات کہی ہے۔

کئى ارکانِ کانگریس نے اٹارنی جنرل پر اس بارے میں بھی نکتہ چینی کی ہے کہ وہ 11 ستمبر 2001کے دہشت گردوں کے حملوں کے مبیّنہ سرغنے خالد شیخ محمد جیسے مبیّنہ دہشت گردوں کے خلاف عام شہری عدالتوں میں مقدمے چلانا چاہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG