رسائی کے لنکس

امریکہ کا عراق میں ماہر فورس تعینات کرنے کا اعلان


وزیر دفاع نے عراق بھیجے جانے والے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی۔ لیکن، کہا ہے کہ امریکی افواج کی اس خصوصی فورس کی تعیناتی عراقی حکومت کے تعاون سے کی گئی ہے

امریکہ نے عراق میں داعش پر دباؤ بڑھانے اور شام کی سرحدوں پر چھاپہ مار کاروائیوں کے لئے ایک غیر معمولی فورس تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے مریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے بتایا ہے کہ ’اسپیشلائزڈ ایکسٹرا آرڈنری ٹارگیٹنگ فورس‘ عراق میں داعش کے خلاف لڑائی میں کردوں اور پیش مرگہ فورس کی مدد کرے گی۔

وزیر دفاع نے عراق بھیجے جانے والے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی۔ لیکن، یہ کہا کہ امریکی افواج کی اس خصوصی فورس کی تعیناتی عراقی حکومت کے تعاون سے کی گئی ہے۔

بقول ایش کارٹر، ’یہ خصوصی فورس چھاپہ مارنے، مغویوں کو رہائی دلانے، حساس معلومات اکھٹا کرنے اور داعش کے رہنماؤں کو پکڑنے کے قابل ہوگی۔ ساتھ ہی یہ فورس شام میں بھی یکطرفہ کارروائی کر سکے گی‘۔

عراق میں تعینات ان فوجیوں کی ایک مخصوص تعداد شام میں داعش کے خلاف لڑنے والی اپوزیشن کی مدد کے لئے بھی تعینات کی جا رہی ہے۔

صدر اوباما نے شام میں مقامی جنگجوؤں کے ساتھ اشتراک کرنے کے لئے ماہ اکتوبر میں ہی ’پچاس سے کم‘ خصوصی امریکی فورس تعینات کرنے کی اجازت دیدی تھی۔

XS
SM
MD
LG