رسائی کے لنکس

امریکہ نے فلسطینی مہاجرین کی کروڑوں ڈالر کی امداد روک دی


فائل
فائل

امریکہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے کروڑوں ڈالر روک رہا ہے، جو فلسطینی مہاجرین کی اعانت کا کام انجام دیتا ہے اور اگر اصلاحات نہیں لائی جاتیں تو مزید رقوم کی کٹوتی عمل میں لائی جائے گی۔

اِس بات کی تصدیق امریکی محکمہٴ خارجہ کی ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں بتائی ہے۔

اُنھوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امداد اور تعمیرات کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے سال 2018ء کے ابتدائی عطیے میں سے ٹرمپ انتظامیہ چھ کروڑ 50 لاکھ ڈالر روک رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ’’اس کے منفی اثرات‘‘ کے تدارک کے لیے چھ کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔

امریکہ ’یو این آر ڈبلیو اے‘ کو تقریباً سالانہ 36 کروڑ اور 40 لاکھ ڈالر دیتا ہے، جو دو اقساط میں ادا کیے جاتے ہیں، جو اس ادارے کی امداد کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

یہ معلوم کرنے پر آیا رقوم میں یہ کٹوتی دو جنوری کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹ کا نتیجہ ہیں جس میں فلسطینی اتھارٹی پر تنقید کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطینیوں نے امریکی اعانت کو کبھی نہیں سراہا نا ہی اُس کی عزت کی ہے۔

جب کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں شریک ہونے کی خواہش نہیں رکھتے، نوئرٹ نے کہا کہ اس معاملے پر بیان کے لیے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا جائے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ’’میں آپ کو بتا سکتی ہوں کہ ایک طویل عرصے سے انتظامیہ کے لیے یہ بات باعث تشویش رہی ہے، جب کہ انتظامیہ کو اقتدار سنبھالے ایک سال گزرا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ’یو این آر ڈبلیو اے‘ اس رقم کو کس طرح استعمال کرتا ہے اور پیسے کو سنبھالنے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG