رسائی کے لنکس

سیروسیاحت کا فروغ: صدر اوباما نےمسودہٴ قانون پر دستخط کردیے


سیاحت
سیاحت

قانون سازی کے تحت ایک غیرتجارتی گروپ تشکیل دیا جائے گا جولوگوں کو امریکہ کے سفر کی ترغیب دینے کا کام کرے گا

امریکی صدر براک اوباما نے ایک ایسےبِل پر دستخط کرکے اُسےقانون کی شکل دے دی ہے جِس کے تحت ایک غیرتجارتی گروپ تشکیل دیا جائے گا، جولوگوں کو امریکہ کے سفر کی ترغیب دینے کا کام سرانجام دے گا۔

جمعرات کو یہ قدم 11ستمبر 2001ء میں امریکہ پردہشت گردوں کے اُن حملوں کے تناظر میں ا ُٹھایا ہے ،جن کے بعد ملک میں بیرونی سیاحوں کی آمد میں کمی واقع ہوئی۔

اِس قانون سازی کے تحت، امریکہ کو سیاحوں میں مقبول کرنے کے مقصد سے منصوبے وضع کرنے کی غرض سے غیر تجارتی بنیاد پر ایک کارپوریشن قائم کی جائے گی۔ اِس ادارے پر اُٹھنے والی لاگت کسی حد تک دس ڈالر فیس کے وصول کرنےسے پوری کی جائے گی جو اُن ممالک کے باشندوں کو ادا کرنے پڑیں گے جِن ملکوں سے امریکہ آنے پر ویزا درکار نہیں ہوتا۔ نجی شعبےمیں فنڈنگ سے کارپوریشن کو دس کروڑ ڈالر تک موصول ہوں گے۔

سیاحت سے متعلق کچھ گروہوں کی طرف سے اِس پیش کش کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اُن کے مطابق، سیاحت کو فروغ دینے میں امریکہ دوسرے ملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔ لیکن مخالفین کا استدلال ہے کہ دس ڈالر فیس کی ادائگی ممکنہ سیاحوں کے آمد میں مانع ہوگی۔

XS
SM
MD
LG