رسائی کے لنکس

امریکی حکومت نے بوئنگ کو غیر قانونی مراعات فراہم کیں: عالمی ادارہ تجارت


امریکی حکومت نے بوئنگ کو غیر قانونی مراعات فراہم کیں: عالمی ادارہ تجارت
امریکی حکومت نے بوئنگ کو غیر قانونی مراعات فراہم کیں: عالمی ادارہ تجارت

عالمی ادارہ تجارت نے کہاہے کہ معروف طیارہ ساز کمپنی بوئنگ امریکی حکومت سے غیر قانونی طورپر پانچ ارب ڈالر کی مالی اعانت حاصل کرچکی ہے۔

جمعرات کے روز جنیوا میں ڈبلیو ٹی او کے ایک پینل کا حالیہ اعلان، دو بڑی طیارہ سازکمپنیوں یعنی امریکی بوئنگ اور یورپی کمپنی ایئر بس کے درمیان جاری چھ سالہ تنازع کے پس منظر میں تازہ ترین کڑی ہے۔ ڈبلیو ٹی او کے ایک اور پینل نے پچھلے سال یورپی حکومت کی جانب سے ایئر بس کمپنی کی معاونت کی مذمت کی تھی۔

بوئنگ کمپنی کے خلاف اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے بوئنگ کمپنی کو ممنوعہ برآمد ی اعانت کی فراہمی پر یورپی یونین نے احتجاج کیا ہے۔

خبررساں ادارے رائیٹرز کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی قرار دی جانے والی اعانت میں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے تحقیق اور ترقی کے لیے رقوم کی ادائیگیاں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG