رسائی کے لنکس

ہاروی کے متاثرین کے لیے آٹھ ارب ڈالر فراہم کرنے کی درخواست


ایک خاتون متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے والے کیمپ سے باہر آ رہی ہیں
ایک خاتون متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے والے کیمپ سے باہر آ رہی ہیں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو لکھے گئے ایک خط میں ٹیکساس اور لوزیانا کی ریاستوں میں سمندری طوفان اور سیلابوں سے ہونے والی تباہی میں مدد کے لیے لگ بھگ آٹھ ارب ڈالر کی منظوری کا کہا ہے۔

صدر کو سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے شہر ہیوسٹن کا دورہ کرنا ہے۔

درخواست کردہ رقم میں سے سات ارب چالیس کروڑ سمندری طوفان 'ہاروی' سے متاثرہ علاقوں کے لیے ابتدائی امداد کے لیے ہے جب کہ 45 کروڑ ڈالر کی رقم متاثر ہونے والے چھوٹے کاروباری حضرات کی مدد کے لیے ہوگی۔

عارضی پناہ گاہ میں ایک خاتون اپنی بچی کی دیکھ بھال کر رہی ہیں
عارضی پناہ گاہ میں ایک خاتون اپنی بچی کی دیکھ بھال کر رہی ہیں

ہفتہ کو صدر ٹرمپ اور خاتون اول ملانیا ٹرمپ ہیوسٹن اور لوزیانا میں لیک چارلس کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ سمندری طوفان سے متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ رواں ہفتے ان متاثرہ علاقوں کا ان کا دوسرا دورہ ہو گا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز کے مطابق "صدر اور ہوم لینڈ سکیورٹی کی ٹیم اور تمام انتظامیہ ٹیکساس اور لوزیانا میں ہیرکین ہاروی سے متاثر ہونے والوں کی سلامتی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر بھی دستخط کیے ہیں جس کے تحت اتوار کو ہاوری کے متاثرین کے لیے "یوم دعا" کے طور پر منایا جائے گا۔

رواں ہفتے آنے والے اس طوفان سے تقریباً دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے جب کہ 39 اموات ہوئیں۔

طوفان کے ساتھ تیز ہواؤں اور شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے بھی وسیع رقبے کو متاثر کیا۔

XS
SM
MD
LG