رسائی کے لنکس

وکٹوریہ نولینڈ کی یورپی یونین سے متعلق خفیہ ریکارڈنگ پر معافی


امریکہ کی سفارتکار وکٹوریہ نولینڈ نے یورپی یونین سے متعلق ایک خفیہ ٹیلی فون ریکارڈنگ کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں وکٹوریہ نے اس موضوع پر کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔

امریکی سفارتکار وکٹوریہ نولینڈ نے اپنی ایک ساتھی امریکی سفارتکار کے ساتھ یوکرین کے معاملے پر گفتگو کے دوران یورپی یونین کے بارے میں تحقیری کلمات ادا کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

بعد ازاں اخباری نمائندوں سے گفتگو میں امریکہ کی سفارتکار وکٹوریہ نولینڈ نے یورپی یونین سے متعلق ایک خفیہ ٹیلی فون ریکارڈنگ کے معاملے پر کسی طرح کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

یوکرین کے بارے میں دو اعلیٰ امریکی سفارت کاروں کی خفیہ ٹیلی فون گفتگو کے انکشاف کے دعوے پر، امریکی محکمہ ِخارجہ نے روس کے کردار کی مذمت کی ہے، جِس میں تاثر دیا گیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے متعلق تحقیر آمیز الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔

’یوٹیوب‘ پر ایک ریکارڈنگ شائع کی گئی ہے جس میں امریکی معاون وزیر خارجہ وکٹوریہ نُلینڈ اور یوکرین میں امریکی سفیر جیوفری پائٹ سے مشابہ آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

یوٹیوب پر ایک ریکارڈنگ منظر عام پر آئی تھی جس میں امریکی معاون وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ اور یوکرائن میں امریکی سفیر جیوفری پائٹ کی آوازوں سے مشابہت رکھنے والی گفتگو میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ یہ سفارتکار یورپی یونین سے متعلق تحقیر آمیز الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔

جمعہ کو وکٹوریہ
نولینڈ کا کہنا تھا کہ وہ ’’اس نجی سفارتی گفتگو‘‘ پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی۔ لیکن انھوں نے کال کی اس ریکارڈنگ کو’’متاثر کن فنی مہارت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کوالٹی بہت عمدہ تھی۔

گفتگو کے دوران، یوکرین کے سیاسی بحران کے حل کےسلسلے میں جاری بین الاقوامی کوششوں کے حوالے سے، ایک جگہ، نولینڈ سے ملتی جلتی آواز میں فحش لفظ کا استعمال ہوتا ہے، جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ یورپی یونین کے مؤقف کو نظر انداز کیا جانا چاہیئے۔

اِس متعلق، محکمہ ِخارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے جمعرات کو واشنگٹن میں بیان دیا۔ اُن کے الفاظ میں، ’یہ اخلاق سے گرا ہوا، روسی ساختہ بات گھڑنے اور شائع کرنے کا اچھوتا تجارتی انداز ہے۔ فی الحال، میرے پاس اس یوٹیوب وڈیو کی اصلیت کے بارے میں آزادانہ نوعیت کی تفصیل موجود نہیں ۔ واضح طور پر معاملہ گذشتہ رات ہوا، اور یوں، نسبتاً نیا ہے۔ تاہم، یہ ایسی بات ہے جسے وہ آگے بڑھا رہے ہیں، پوسٹ اور ٹوئیٹ کر رہے ہیں، اور یقینی طور پر، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ کہ اُن کی طرف سے اخلاق سے گری ہوئی ایک نئی حرکت ہے‘۔

ساکی اور وائٹ ہاؤس ترجمان جے کارنی دونوں نے روسی معاون وزیر اعظم، دمتری روگوزن کے ایک مشیر کی طرف سے ٹوئیٹ کی طرف اشارہ کیا؛ جس کے بارے میں ساکی نے کہا کہ اُنھوں نے ہی اِس وڈیو کی پذیرائی کرنے میں پہل کی۔

کارنی نے کہا کہ جمعرات کو ہونے والی اس سرکاری ٹوئیٹ میں، جس سے کوئی سات گھنٹے قبل یہ وڈیو منظر عام پر آئی، اس معاملے میں روسی کردار کے بارے میں بہت کچھ عیاں ہو جاتا ہے۔

یوٹیوب کی اِس وڈیو کا مضمون روسی زبان میں تحریر ہے، جس سے شکوک جنم لیتے ہیں کہ یہ کسی ایسے ذریعے نے شائع کی ہے جس کا روس سے یارانہ ہے۔ دونوں امریکی عہدے داروں میں سے کسی نے بھی اس آڈیو کے ماخذ کے بارے میں نہیں بتایا۔

نُلینڈ جمعرات کے دِن ’کیو‘ پہنچی ہیں، جہاں وہ یوکرین کے صدر، وکٹر یانوکووچ سے ملاقات کریں گی، جب کہ دارالحکومت میں احتجاج جاری ہے۔

ساکی نے کہا ہے کہ نُلینڈ نے یورپی یونین کے اپنے ہم منصبوں سے رابطہ کرکے معذرت کی ہے۔
XS
SM
MD
LG