رسائی کے لنکس

امریکہ میں بے روزگاری کی شرح نا قابلِ قبول حد تک بلند رہے گی: وزیرِ خزانہ


امریکہ میں بے روزگاری کی شرح نا قابلِ قبول حد تک بلند رہے گی: وزیرِ خزانہ
امریکہ میں بے روزگاری کی شرح نا قابلِ قبول حد تک بلند رہے گی: وزیرِ خزانہ

امریکی وزیرِ خزانہ ٹِموتھی گائیڈنر نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے تک ملک میں بے روزگاری کی شرح ناقابلِ قبول حد تک بلند رہے گی۔

جمعرات کو گائیڈنر نے این بی سی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ کاروباروں میں دوبارہ روزگار کے مواقع پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے، لیکن ساتھ ہی کہا کہ کساد بازاری کے باعث پہنچنے والے نقصان کی تلافی میں ایک عرصہ لگ جائے گا۔

کساد بازاری کے دوران امریکی معیشت میں 80 لاکھ سے زائد ملازمتوں کی کمی واقع ہوئی۔ اِن دِنوں بےروزگاری کی شرح 9.7فی صد ہے، جو کافی بلند ہے۔

حکومت جمعے کے روز بے روزگاری کے تازہ اعداد و شمار شائع کرنے والی ہے۔ ابلاغِ عامہ کے اداروں کو دیے گیے انٹرویوز میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جب سے کسا د بازاری کا آغاز ہوا ہےروزگار میں یہ بہتری صرف دوسری بارواقع ہوئی ہے۔

حکومت کی طرف سے جمعرات کو شائع ہونے والی دوسری رپورٹ میں اِس پیش گوئی کے درست ہونے کا پتا چلتا ہے۔ محکمہٴ محنت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بے روزگاری کے الاؤنس کے حصول کےلیے درخواست دینے والے امریکیوں کی تعداد میں گذشتہ ہفتے کسی قدر کمی واقع ہوئی، یعنی 439000 میں سے 6000 نے الاؤنس کے لیے درخواست دائر کی۔

XS
SM
MD
LG