’ویٹرنز ڈے‘ کے موقعے پر ملک کے لیے خدمات سر انجام دینے والے مرد و خواتین فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے امریکہ بھر میں متعدد تقاریب منعقد ہوئیں، جن میں سے ایک مرکزی تقریب میں صدر براک اوباما بھی شریک ہوئے۔
ویٹرنز ڈے: امریکہ میں سابق فوجیوں کو خراجِ تحسین

1
اس دن سابق فوجیوں کو خراج ِتحسین پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے جنگ ِعظیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

2
ویٹرنز ڈے‘ کے موقعے پر ملک کے لیے خدمات بجا لانے والے مرد و خواتین فوجیوں کو سلام پیش کرنے کے لیے امریکہ بھر میں متعدد تقاریب منعقد ہوئیں۔

3
امریکہ بھر میں منعقد مختلف تقاریب میں لاکھوں امریکیوں کی طرح صدر براک اوباما بھی شریک ہوئے۔

4
ہر سال 11 نومبر کو امریکہ میں ویٹرنز ڈے منایا جاتا ہے۔