رسائی کے لنکس

اونٹ گاڑی چلانے والے پاکستانی کی امریکی نائب صدر سے دلچسپ ملاقات


اونٹ گاڑی چلانے والے پاکستانی کی امریکی نائب صدر سے دلچسپ ملاقات
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:46 0:00

اونٹ گاڑی چلانے والے پاکستانی کی امریکی نائب صدر سے دلچسپ ملاقات

لینڈ جانس نے اونٹ گاڑی کو دیکھا اور پھر وہ خود بشیر احمد ساربان کے پاس پہنچے اور اُن سے ہاتھ ملایا اور گفتگو کی۔

پاکستان کے شہر کراچی میں امریکی قونصل خانے نے اپنی ویب سائیٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شائع کی ہے جس میں اونٹ گاڑی چلانے والے ایک شخص بشیر احمد ساربان کی 1961 میں اُس وقت کے امریکہ کے نائب صدر لِنڈن جانس سے ہونے والی ملاقات کا واقعہ بیان کیا گیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ لنڈن جانس جب 1961 میں پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے تو اُن کا قافلہ کراچی میں اپنی منزل کی جانب محو سفر تھا کہ اس دوران ایک طرف سے ٹریفک کو روک دیا گیا۔ اسی اثنا میں جانسن کی نظر سڑک کے کنارے اونٹ گاڑی کے ساتھ کھڑے ایک آدمی پر پڑی جو مہمان قافلے کو آتا دیکھ کر ہاتھ لہرا رہا تھا-

لنڈن جانس نے اونٹ گاڑی کو دیکھا اور پھر وہ خود بشیر احمد ساربان کے پاس پہنچے اور اُن سے ہاتھ ملایا اور گفتگو کی۔

اس دوران جانسن نے بشیر احمد ساربان کو امریکہ آنے کی دعوت دے ڈالی جس پر بشیر کو پہلے تو یقین ہی نا آیا۔

لیکن بعد میں باضابطہ طور پر بشیر کو امریکہ مدعو کیا گیا اور ہوائی اڈے پر لنڈن جانسن نے اُن کا استقبال کیا۔

بعد میں لنڈن جانسن 1963 سے 1969 تک امریکہ کے صدر رہے۔

ویڈیو میں بشیر احمد ساربان کے بیٹے نے یہ ساری کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے والد نے یہ بتایا تھا کہ ’’امریکی بہت اچھے لوگ ہیں اور وہ جو وعدہ کرتے ہیں اُسے پورا کرتے ہیں۔‘‘

XS
SM
MD
LG