رسائی کے لنکس

ڈیموکریٹ مک اولف ورجینیا کے گورنر منتخب


مک اولف
مک اولف

شمالی مشرقی ریاست نیو جرسی میں ریپبلکن اور صدارتی انتخاب کی دوڑ میں ممکنہ طور پر حصہ لینے والے کرس کرسٹی کو گورنر منتخب کیا گیا۔

ڈیموکریٹ ٹیری مک اولف نے ٹی پارٹی کے قدامت پسند کین کوچینیلی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ورجینیا کے گورنر کا انتخاب جیت لیا ہے۔

منگل کو دیر گئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق اُنھوں نے 47 فیصد جب کہ ان کے مخالف نے 46 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

منگل کو شمالی مشرقی ریاست نیو جرسی میں ریپبلکن اور صدارتی انتخاب کی دوڑ میں ممکنہ طور پر حصہ لینے والے کرس کرسٹی کو گورنر منتخب کیا گیا۔

ووٹوں کی گنتی تاحال جاری ہے لیکن ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق انھیں اپنی ڈیموکریٹ حریف باربرا بیونو پر واضح برتری حاصل ہے۔ کرسٹی پہلے ہی اپنی فتح کی تقریر کر چکے ہیں جس میں انھوں نے خود کو "دنیا کا خوش قسمت ترین شخص" قرار دیا۔

دریں اثناء نیویارک میں تقریباً بیس سال بعد ڈیموکریٹ میئر کو منتخب کیا گیا ہے۔ بل ڈی بلاسیو نے ایک بڑے فرق سے ریپبلکن امیدوار جو لہوٹا کو شکست دی۔ لہوٹا شہر کی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے سابق چیئرمین ہیں۔

آزاد حیثیت میں تین مرتبہ میئر منتخب ہونے والے مائیکل بلومبرگ چوتھی بار اس انتخاب میں حصہ لینے کے اہل نہیں تھے۔

دیگر کئی شہروں بشمول اٹلانٹا، بوسٹن، ڈیٹریوٹ، ہیوسٹن اور میامی کے میئر کا انتخاب بھی ہوچکا ہے۔
XS
SM
MD
LG