رسائی کے لنکس

برفانی طوفان کا پھر امریکی دارالحکومت کی طرف رُخ


برفانی طوفان کا پھر امریکی دارالحکومت کی طرف رُخ
برفانی طوفان کا پھر امریکی دارالحکومت کی طرف رُخ

صورتِ حال مزید خراب ہوگی: محکمہٴموسمیات

پچھلے برفانی طوفان کو ابھی چند روز بھی نہ گزرے تھے جس میں تین فٹ کے قریب برف پڑی تھی کہ امریکی دارالحکومت پر دوسرے شدید برفانی طوفان کی آمد آمد ہے۔

واشنگٹن کے زیادہ تر علاقے میں ذرائع آمد و رفت مشکلات کا شکار ہیں۔ اس لئے یہاں منگل کو دوسرے روز بھی وفاقی حکومت کے دفاتر بند رہے۔ متعدد سڑکوں سے برف کو ابھی نہیں ہٹایا گیا جب کہ زیرِ زمیں ریلوں کا نظام محض محدود علاقے میں بحال ہو سکا ہے۔

قومی موسمیات کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ صورتِ حال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔ پیش گوئی کے مطابق، منگل سے بدھ تک شمال مشرقی امریکہ میں 9.8انچ سے 19.7انچ تک برف باری ہوگی

نئی برف باری کے باعث واشنگٹن اور چھ قریبی ریاستوں کے کئی ایک علاقوں میں پہلی برف باری کو صاف کرنے کا باقی کام یقینی طور پر متاثر ہوگا۔

میری لینڈ، ورجینیا، مغربی ورجینیا، نیو جرسی اور ڈیلاوئیر کے ہزاروں مکینوں کو بجلی میسر نہیں اور برف باری کے باعث کچھ گھروں کی چھتیں گِر چکی ہیں۔

شدید سردی کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مارچ میں موصول ہونے والے خام تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز 70سینٹ کا اضافہ ہوا جِس کے بعدفی بیرل قیمت 72ڈالر تک پہنچ گئی، جو پٹرول کی قیمتوں کے حالیہ رجحان کے برعکس ہے۔

XS
SM
MD
LG