رسائی کے لنکس

قاتل مچھلی کی سزا، پارک انتظامیہ کوہزاروں ڈالر جرمانہ


قاتل مچھلی کی سزا، پارک انتظامیہ کوہزاروں ڈالر جرمانہ
قاتل مچھلی کی سزا، پارک انتظامیہ کوہزاروں ڈالر جرمانہ

امریکی حکام نے اپنے ہاں ایک سمندری تفریحی پارک پر حفاظتی اقدامات سے غفلت برتنے کے الزام میں 75ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔ رواں سال اس پارک میں وہیل مچھلی نے جانوروں کو تربیت فراہم کرنے والی ایک ماہر کو ہلاک کردیا تھا۔

امریکہ کے آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن نے ”سی ورلڈ“ پارک کے حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے جان بوجھ کر تربیت کارکو مچھلی کے قریب جانے دیا اور اس کی جان کو خطرے میں ڈالا۔
سی ورلڈ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مقدمے کا سامنا کریں گے۔ پارک کے حکام کے مطابق یہ الزام سمندری میمل جانوروں سے متعلق حفاظتی اقدامات سے ناواقفیت کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں فلوریڈا کے اس پارک میں وہیل مچھلی نے تربیت کار ڈان برانشیوا کو پانی میں کھینچ کر ہلاک کردیا تھا۔ اسی مچھلی نے 1991ء میں بھی ایک اور پارک میں جانوروں کو تربیت دینے والے ایک ماہر کو ہلاک کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG