رسائی کے لنکس

امریکہ میں یوم صدور منایا جارہاہے


امریکہ میں یوم صدور منایا جارہاہے
امریکہ میں یوم صدور منایا جارہاہے

لاکھوں امریکی پیر کے روز جارج واشنگٹن کی سالگرہ منارہے ہیں۔ اس تعطیل کو عام طورپر امریکی صدور کا دن کہاجاتا ہے۔

یوم صدور وہ دن ہے کہ جب امریکی ملک کے پہلے صدر جارج واشنگٹن سے شروع کرتے ہوئے اپنے قومی راہنماؤں کو خراج پیش کرتے ہیں۔

فروری کا مہینہ امریکہ کے دو انتہائی قابل احترام صدور جارج واشنگٹن (1732ء) اور ابراہام لنکن(1809ء) کی پیدائش کا مہینہ ہے۔ جارج واشنگٹن کی سالگرہ پہلی بار سرکاری طورپر 22 فروری 1885ء میں منائی گئی تھی۔

امریکی کانگریس نے جارج واشنگٹن کی سالگرہ سرکاری طورپر ہر سال فروری کے تیسرے پیر کو منانے کے لیے 1968ء میں ایک قانون کی منظوری دی تھی۔

یوم صدور سرکاری وفاقی تعطیل ہے۔ اس موقع پر زیادہ تر سرکاری دفاتر سمیت محکمہ ڈاک، بینک اور سٹاک مارکیٹیں بند ہوتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG