رسائی کے لنکس

امریکی سینیٹ نے روزگار کی فراہمی کا بِل منظور کر لیا


امریکی سینیٹ
امریکی سینیٹ

امریکی سینیٹ نے روزگار سے متعلق بِل منظور کیا ہے جِس کے تحت معیشت کو بحال کرنے میں مدد دینے کی غرض سے روزگار فراہم کرنے پر زور دیا جائے گا۔

بدھ کو منظور ہونے والے بِل کی موافقت میں 68اور مخالفت میں 29ووٹ پڑے، اور اب یہ بل دستخط کے لیے صدر اوباما کو پیش کیا جائے گا۔

صدر نے ان چند ری پبلکن ارکان کی تعریف کی جنھوں نے 18ارب ڈالر مالیت کے بِل کو منظور کرنے میں اکثریتی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔

قانون سازی کو پہلے ہی ایوانِ نمائندگان میں منظور کیا گیا ہے، جس کی رو سے وہ کاروباری ادارے جو سال کے اواخر تک کے عرصے کے دوران بے روز گاروں کو نوکری دیں گے اُنھیں ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔ اگر نئے کارکن سال بھر تک نوکری میں رہیں گے تو اِن اداروں کو اضافی ایک ہزار ڈالر کے قرضے دیے کیے جائیں گے۔

ری پبلکن ناقدین کا کہنا ہے کہ بِل کا مقصد سال کے اواخر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کو مدد دینا ہے، اور اِس سے معیشت کو فروغ دینے میں بہت زیادہ مدد نہیں ملے گی۔

XS
SM
MD
LG