رسائی کے لنکس

امریکی عوام روس پر پابندیوں سے زیادہ اپنی معیشت کی بہتری چاہتے ہیں: ایک نئے سروے کا انکشاف


اپریل میں روس کے یوکرین پر حملے کے ایک مہینے بعد تک 55 فیصد امریکیوں کا خیال تھا کہ روس پر پابندیاں لگانا پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔
اپریل میں روس کے یوکرین پر حملے کے ایک مہینے بعد تک 55 فیصد امریکیوں کا خیال تھا کہ روس پر پابندیاں لگانا پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔

ایک نئے سروے کے مطابق، امریکی عوام روس کے خلاف پالیسیوں کے مقابلے میں امریکی معیشت کی بحالی کے زیادہ خواہاں ہیں ۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور این او آر سی سینٹر فار پبلک افئیرز ریسرچ کے سروے کے نتایج کے مطابق اگرچہ روس پر امریکی پابندوں کی جامع حمایت میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی لیکن معیشت پر اثر انداز ہونے والی پابندیوں کے بارے میں رائے عامہ میں تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ ملک کے 45 فیصد افراد، اس سروے کے مطابق ابھی بھی روس پر جامع پابندیاں لگانے کے حامی ہیں، لیکن 51 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ اس سے امریکی معیشت پر کم سے کم اثر پڑنا چاہئے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اپریل میں اس سروے کے نتایج خاصے مختلف تھے۔ اپریل میں روس کے یوکرین پر حملے کے ایک مہینے بعد تک 55 فیصد امریکیوں کا خیال تھا کہ روس پر پابندیاں لگانا پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی لہر کی وجہ سے وہ یوکرین کی جنگ کی مالی حمایت کے پہلے جتنے حامی نہیں رہے ہیں۔ اس سروے کے نتائج امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے خوش آئند نہیں ہیں جنہوں نے گزشتہ ہفتے کے روز یوکرین کے لیے اضافی 40 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دی تھی۔ اس سروے کے مطابق صدر جو بائیڈن پر یوکرین کے معاملے میں اعتماد میں کمی دیکھنے میں آئی جب کہ ان کے صدارتی دور میں عوام میں ان کی مقبولیت بھی اس سروے کے مطابق کم ترین سطح پر ہے۔

امریکی شہر سنسناٹی میں اپنے ریٹائرڈ شوہر کے ساتھ رہنے والی 70 برس کی ایلس کارٹر نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 8 فیصد سالانہ مہنگائی، خصوصاً صحت اور خوراک کے شعبے میں مہنگائی ریٹائرڈ افراد کے بجٹ پر اثر انداز ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی بھی اکاؤنٹنگ کا کام کرتی ہیں لیکن ان کے چھوٹے کاروباری صارفین کے پاس اب انہیں کام دینے کے لیے سرمایہ نہیں ہے۔

مہنگائی مزید بڑھے گی، عالمی مالیاتی ادارے کی پیش گوئی
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:57 0:00

اس سروے کے مطابق امریکی بالغ افراد کی ایک بڑی تعداد روس اور اس کی تیل کی مصنوعات پر پابندیوں اور یوکرین کی حمایت کی حامی ہے، جب کہ امریکیوں کی ایک بڑی تعداد روس یوکرین تنازع میں امریکی کردار کی حامی ہے۔ 32 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اس تنازع کے دوران اہم کردار ادا کرنا چاہئے جب کہ 49 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ امریکی کردار اس تنازع میں محدود پیمانے پر ہونا چاہئے۔

اس سروے کے نتایج کے مطابق 21 فیصد افراد نے امریکی صدر جو بائیڈن پر یوکرین کی صورت حال میں اہم کردار ادا کرنے پر پورا اعتماد ظاہر کیا۔ 39 فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاملے میں جو بائیڈن پر کچھ حد تک اعتماد ہے جب کہ 39 فیصد کا کہنا تھاکہ انہیں اس سلسلے میں بائیڈن پر بالکل اعتماد نہیں ہے۔

(اس خبر کے لیے مواد ایسوسی ایٹڈ پریس سے لیا گیا)

XS
SM
MD
LG