رسائی کے لنکس

پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد، یوایس ایڈ کا مزید ڈھائی کروڑ ڈالردینے کا اعلان


ایسے افراد اور تنظیمیں جو سیلاب کے متاثرین کی مددکرنے کی خواہاں ہیں، ‘یو ایس ایڈ’ نے اُن سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی تنظیموں کی نقد پیسے سے امداد کریں جو انسانی بنیادوں پر سرگرم ہیں

امریکی حکومت کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے(یو ایس ایڈ)نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مددکے لیےامدادی اقدمات کے تحت ضرورت مند پاکستانیوں کی مدد کے لیےمزید ڈھائی کروڑ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

اِس میں، اقوامِ متحدہ کے خوراک کے عالمی پروگرام کےلیےڈیڑھ کروڑ ڈالر کا عطیہ شامل ہے جِس کا بنیادی مقصد مقامی اورعلاقائی سطح پرخوراک کی امداد کی خرید اوریو ایس ایڈ کےمقررہ ذخیرے میں سے خوراک کی ترسیل کے لیے، جب کہ ایک کروڑ ڈالر ہنگامی بنیادوں پرجاری پروگرام اوردوسرے ایسےامدادی پروگراموں کو وسعت دینے کے لیےمختص کیے گئے ہیں جِن کی نشاندہی حکومتِ پاکستان کرے گی۔

یہ بات جمعرات کے روز ‘یو ایس ایڈ’ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہی گئی ہے۔

‘یو ایس ایڈ’ کے انتظامی سربراہ ڈاکٹر راجیو شاہ نے کہا ہےکہ ‘ اِس آفت سے نبرد آزما ہونے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، اور ہم نے اپنی مالی اعانت تین گنا کرنے کے باوجود اقدامات میں اتنی گنجائش رکھی ہے کہ ضرورت پڑنے پر اُسے پورا کیا جاسکے۔’

راجیو شاہ نے کہا کہ ہم حکومتِ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُر عزم ہیں تاکہ اُن مدوں میں مالی امداد مہیا کی جاسکے جن میں یو ایس ایڈ معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

آج جس مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے وہ ایک کروڑ ڈالر کی اُس مالی اعانت کے علاوہ ہے، جِس کا یو ایس ایڈ کی جانب سے انسانی بنیادوں پر اعلان کیا جا چکا ہے، تاکہ پاکستان کی موجودہ سیلابی صورتِ حال سےنمٹنے میں مدد کی جاسکے۔

یہ مالی اعانت پاکستان میں آفت سے نمٹنے کے قومی ادارے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے غیر سرکاری اداروں کو ہنگامی امدادی رسد بہم پہنچانے، صاف پانی تک رسائی کی سہولتیں مہیا کرنے اور آلودہ پانی کے باعث پیدا ہونے والی ممکنہ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر خرچ ہوں گی۔

حکومتِ پاکستان کی درخواست پر ہنگامی خوارک اور66000پاؤنڈ کے دیگر سامان کو دور دراز علاقوں میں پہنچانے کا بندوبست کیا جائے گا۔ امریکہ نے سیلاب زدگان میں تقسیم کے لیےکھانے کے 436000حلال یونٹ بھی مہیا کئے ہیں۔ سیلاب کے باعث پشاور اور کرم ایجنسی میں ہائی ویز پر جِن پُلوں کو نقصان پہنچا ہے، اُن کی عارضی بحالی کے لیے 12عد د اسٹیل کے تیار شدہ پُل بھی مہیا کیے گئے ہیں۔

ایسےافراد اور تنظیمیں جو سیلاب کےمتاثرین کی مدد کرنے کی خواہاں ہیں، ‘یو ایس ایڈ’ نے اُن سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی تنظیموں کی نقد پیسے سے امداد کریں جو انسانی بنیادوں پر سرگرم ہیں۔

‘mGive‘ کے ساتھ مل کرامریکی شہری پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیےعطیات بھی دے رہے ہیں۔اِس کے لیے موبائل فون پر ٹیکسٹ مسیج سے فائدہ اُٹھایا جا رہا ہے۔ عطیہ دینے والوں کو SWATکا لفظ ٹیکسٹ کرکے 50555نمبر ڈائل کرنا ہوگا۔

ہر ٹیکسٹ مسیج کے نتیجے میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے فنڈ میں 10ڈالر جمع ہو جائیں گے۔ اِس امداد سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کو ہنگامی امداد مہیا کی جاسکے گی۔

XS
SM
MD
LG