رسائی کے لنکس

ویلنٹائنز ڈے کا تحفہ


کیلی فورنیا میں واقع ’سی ورلڈ‘ کے آبی عجائب گھر کی ایک ’کِلر وھیل‘ نے ویلنٹائنز ڈے کےموقع پر جمعرات کو ایک بچے کو جنم دیا

اِس بار، کیلی فورنیا میں واقع ’سی ورلڈ‘ کے آبی عجائب گھر کی ایک ’کِلر وھیل‘ نے ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر جمعرات کو ایک بچے کو جنم دیا۔

یہ خونی وھیل ’کساتکا‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔

سان دیاگو پارک میں واقع آبی عجائب گھر میں وہ تقریباً 18ماہ تک حاملہ رہی۔

وھیل کے بچے کا وزن 136 اور 156 کلوگرام کے درمیان ہے، اور ولادت کا دورانیہ ایک گھنٹے کا تھا۔

پیدائش کے سیکنڈز کے اندر اندر ’بیبی‘ وھیل پانی میں سےسطح پر نکل آئی اور اپنی زندگی کی پہلی سانس لی۔

تربیت دینے والوں نے وھیل کے بچے کی پیدائش کو ویلنٹائنز ڈے کا بہترین تحفہ قرار دیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ ماہی گیری اور جانداروں کے معالج اور تربیت کرنے والے دِن رات ماں اور بچے کی صحت کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

’کساتکا‘ کا یہ چوتھا بچہ ہے، اور اب تک سان دیاگو کے ’سِی ورلڈ‘ میں موجود کِلر وھیلز نے کُل چھ بچوں کو جنم دیا ہے۔
XS
SM
MD
LG