رسائی کے لنکس

ویٹیکن کا عالمی مالیاتی اتھارٹی بنانے پر زور


ویٹیکن کا عالمی مالیاتی اتھارٹی بنانے پر زور
ویٹیکن کا عالمی مالیاتی اتھارٹی بنانے پر زور

ویٹیکن نے عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کرنے پر زور دیا ہے جس میں گلوبل پبلک اتھارٹی کا قیام شامل ہے جس کے پاس عالمی معیشت کے معاملات کو دیکھنے کا مکمل اختیار حاصل ہو۔

ویٹیکن کی کونسل برائے جسٹس اینڈ پیس کا کہنا ہے کہ نئے مالیاتی نظام کی بنیاد ایسی اخلاقیات پر ڈالی جائے جس کا مقصد پوری دنیا کی فلاح و بہبود ہو۔


ویٹیکن کونسل نے نازک اقتصادی نظام کی اصلاح پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظام اکثر اوقات غیر موثر اور غریب لوگوں پر شدید اثرات کا حامل ہو تا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصلاحات کا مقصد دنیا بھر کی دولت کی منصفانہ تقسیم ہے۔

ویٹیکن نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایک ایسی عالمی مالیاتی اتھارٹی کا قیام میں کئ برس لگیں گے، تاہم اس کے قیام سے حالیہ اور آئندہ نسلوں کے لئے ذمہ داری کا اظہار ہو گا۔

XS
SM
MD
LG