رسائی کے لنکس

logo-print

وینا ملک کا فلم نگری سے ریٹائر منٹ کا اعلان


لوگ ابھی شادی کی خبر کو حسب روایت وینا ملک کا 'پبلسٹی اسٹنٹ' سمجھ رہے تھے کہ انہوں نے گلیمر اور روشنیوں سے سجی فلمی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

وینا ملک کا نام آتے ہی ان کی ذات سے جڑے اسکینڈلز ذہن میں گھومنے لگتے ہیں لیکن اس بار وینا جی نے لگاتار دو زور کے جھٹکے دھیرے سے لگا دیے۔

پہلا زوردار جھٹکا وینا کا دبئی میں رہنے والے پاکستانی بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی کا تھا۔ لوگ ابھی اس خبرکو حسب روایت وینا کا پبلسٹی اسٹنٹ سمجھ رہے تھے کہ انہوں نے گلیمر اور روشنیوں سے سجی فلمی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

مصالحہ فلموں میں آئٹم گرل سے مشرقی بیوی کا سفر وینا ملک نے بڑی تیزی سے طے کیا ہے اور شادی کے بعد سب سے پہلا کام جو انہوں نے کیا وہ شوہر اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی تھا۔

وینا کی عمرے کی ادائیگی کو بھی میڈیا کی اتنی ہی بھرپور کوریج ملی جتنی ان کی دیگر سرگرمیوں کو ملا کرتی ہے۔ پاکستانی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے وینا ملک نے بتایا کہ انہیں پاکستان، بھارت اور پوری دنیا سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ ان کے بوقل خوشی کی بات ہے کہ لوگ ا نہیں اتنی ڈھیر ساری دعائیں دے رہے ہیں۔

شوبز میں اپنے کیرئیر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وینا نے بڑا دو ٹوک اور واضح جواب دیا کہ وہ فلموں میں کام نہیں کریں گی۔ ہاں کوئی سماجی بھلائی یا ویلفیئر کا پروجیکٹ ملا تو وہ ضرور کریں گی لیکن فلموں اور آٹئم نمبرزکے لئے ”نو“۔

وینا کا کہنا تھا کہ میں پاکستان آتی جاتی رہوں گی۔ ان کے بقول ان کے فیملی ممبرز امریکا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں رہتے ہیں لہذا انہی تینوں ملکوں میں ان کا آنا جانا لگا رہے گا۔
XS
SM
MD
LG