رسائی کے لنکس

بے قابو گاڑی مجمع میں گھس آئی، 28 افراد زخمی


پولیس سربراہ مائیکل ہیریسن کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو آرلینز میں لوگوں کے مجمع پر بے قابو ٹرک کے چڑھ دوڑنے کی وجہ سے 28 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ شہر کے مڈسٹی علاقے میں ایک روایتی پریڈ دیکھنے کے لئے جمع تھے۔

پولیس سربراہ مائیکل ہیریسن کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص سے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ہیریسن سے دوبار اس بارے میں پوچھا گیا کہ کیا یہ مشتبہ طور دہشت گردی کو واقعہ ہو سکتا ہے؟ اگرچہ انہوں نے اس کا جواب 'نفی' میں نہیں دیا تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ یہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا کا معاملہ دکھائی دیتا ہے۔

"ہمیں شبہ ہے کہ مشتبہ شخص انتہائی نشے کی حالت میں تھا۔"

اس واقعہ کے بعد 21 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دیگر سات زخمی افراد نے اسپتال میں داخل ہونے سے انکار کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں بڑوں کے ساتھ بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں تین اور چار سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں نیو آرلینز کے ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ ہیریسن کا کہنا ہے کہ یہ افسر اپنے فرائض کے انجام دہی کے لیے وہاں موجود تھے اور ان کو آنے والے زخموں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کا "حوصلہ بلند" ہے۔

پولیس اور شہر کے عہدیدار اس حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ اس حادثے کے ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرک کے ڈرائیور کو اس چیز کا کوئی احساس نہیں ہے کہ اس نے کیا کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG