رسائی کے لنکس

وینزویلا میں طیارے کے حادثے میں 15ہلاک، 36محفوظ


وینزویلا کی سرکاری فضائی کمپنی کا ایک طیارہ ملک کے مشرقی علاقے میں گرنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارے میں عملے کے چار اراکین سمیت 51 افراد سوار تھے اور حادثے میں 36 محفوظ رہے۔

طیارہ ریاست بولیور”Bolivar“میں ایک سٹیل مل کے احاطے میں گر ا ۔ حادثے میں بچ جانے والے افراد کو باہر نکالنے کے لیے امدادی کاموں میں سٹیل مل کے کارکنوں نے بھی حصہ لیا۔

بولیورکے گورنر نے طیارے کے حادثے میں زندہ بچ جانے والے افراد کو ایک ”معجزہ “ قرارد یا ہے جب کہ امدادی کارروائی میں کردار ادا کرنے والے سٹیل مل کے کارکنوں کے بارے میں گورنرکا کہنا ہے کہ وہ ”ہیرو “ہیں۔

مسافر طیارہ جزائر مارگاریٹا سے صنعتی شہر پورٹو اورڈز جارہا تھا۔حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو بتایا تھا کہ جہاز میں کچھ مسئلہ ہے۔

XS
SM
MD
LG