رسائی کے لنکس

وینس فلم فیسٹیول کا دو ستمبر سے کرونا کی پابندیوں کے ساتھ آغاز


 فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس نے جن پر رونق اور رنگارنگ تقریبات کو دھندلا دیا تھا اب وہ پھر سے بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں، جس کی مثال ہے وینس فلم فیسٹیول۔ تاہم اس بار یہ فلمی میلہ ایک نئے انداز میں سج رہا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب 'کانز' اور دیگر فلم فیسٹیولز عالمی وبا کے باعث یا تو منسوخ کر دیے گئے یا پھر انہیں آن لائن منعقد کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہے، وینس فلم فیسٹیول کے انعقاد کو ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ میلہ بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔

لیکن دنیا کے اس سب سے پرانے فلم فیسٹیول کا 77 واں ایڈیشن اپنے روایتی رنگ سے بالکل ہٹ کر اور مختلف انداز میں سجے گا۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کی ایک رپورٹ کے مطابق وینس فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر ماضی کے برعکس شائقین کا داخلہ ممنوع ہو گا۔

ہالی وڈ اسٹارز اور فلموں کی بڑی تعداد فیسٹیول کا حصہ نہیں ہو گی۔ آؤٹ ڈور اور ان ڈور تقریبات میں فیس ماسک پہننا ضروری ہو گا۔

وینس فیسٹیول میں ہالی وڈ کی فلموں اور اسٹارز کے بڑی تعداد میں شرکت نہ کرنے کی وجہ امریکہ سے یورپ کے سفر پر عائد پابندیاں ہیں۔

فلمی میلے میں یورپ کے مختلف ممالک سے آنے والے مہمانوں کا ان کی آمد پر کرونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

فلموں کی اسکریننگ کے دوران نشستوں کے درمیان فاصلہ، مخصوص نشستیں اور ماسک کے استعمال جیسی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے گا۔

وینس فلم فیسٹول کا آغاز 'ڈاون سائزنگ' سے
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:33 0:00

اس سال فیسٹیول میں زیادہ تر یورپی فلمیں پیش کی جائیں گی۔ جن میں اٹلی کی فلموں کی نمائش زیادہ ہو گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران بنائی گئی دو اطالوی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

ہسپانوی ڈائریکٹر پیڈرو المودور اپنی انگریزی زبان کی فلم 'دی ہیومن وائس' بھی نمائش کے لیے پیش کریں گے۔

کیٹ بلینچٹ مرکزی جیوری کی سربراہ ہوں گی۔ جیوری میں میٹ ڈیلون بھی شامل ہیں۔

لا بینالے کے چیف روبرٹ سکاڈو کا کہنا ہے کہ وینس فلم فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ وینس اور فلم انڈسٹری کے لیے دوبارہ جنم لینے جیسا ہے۔ یہ تجربہ آگے چل کر مزید ثقافتی سرگرمیوں کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

وینس فلم فیسٹیول دو ستمبر سے 12 ستمبر تک جاری رہے گا۔

اس میلے کے انعقاد کے ساتھ آرٹ کی دنیا میں واپسی اہم ہے کیوں کہ اٹلی کرونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والا پہلا مغربی ملک ہے۔

XS
SM
MD
LG