رسائی کے لنکس

ہنوئی کی ہزارویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریبات


ہنوئی کی ہزارویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریبات
ہنوئی کی ہزارویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریبات

ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے قیام کے ایک ہزار سال مکمل ہونے کے سلسلے میں اتوار کو شہر میں ایک فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پریڈ میں شامل تقریباً تیس ہزار فوجی اپنی مخصوص چال میں ویت نام کے بانی صدر ہو چی مِن کے مقبرے کے سامنے سے گزرے۔ اس موقع پر دس ہیلی کاپٹروں نے نیچی پرواز بھی کی اور ان کے ساتھ قومی پرچم اور ایسے بینر ز لٹک رہے تھے جن پر کمیونسٹ پارٹی کا ہتھوڑی اور درانتی کا نشان چھپا ہوا تھا۔

اِن تقریبات کا اختتام مائے دِن سٹیڈیم میں آتش بازی کے ایک مظاہرے سے ہوگا۔

ابتدائی طور پر اس قسم کے 29 مظاہرے ہونا تھے لیکن حکام نے جمعہ کے روز بتایا کہ اِن کی منسوخی کے بعد جس رقم کی بچت کی گئی ہے اِسے وسطی ویت نام میں آنے والے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ایک ہفتے کے دوران سیلاب کے باعث اب تک پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

گذشتہ ہفتے آتش بازی کے مظاہرے میں استعمال ہونے والے سامان سے لدے ایک ٹرک میں دھماکے سے دو جرمن باشندوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG